صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان، نیپال کی سماجی و اقتصادی ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے دونوں ملکوں کی خوشحالی ،
حفاظت اور
بہبود ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ہندوستان نیپال کے عوام اور حکومت کی ترجیحات کے مطابق تمام تر ممکن حمایت دینے کا عہد بند ہے۔